جویریہ خان نے بسمعہ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

دمبولا (سپورٹس لنک رپورٹ)جویریہ خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں، انہوں نے سری لنکا ویمن کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنا کر ہم وطن کھلاڑی بسمعہ معروف کا ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری ہے ، جویریہ خان نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، انہوں نے 86 ایک روزہ میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 2293 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بسمعہ معروف 2214 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

error: Content is protected !!