جو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل


برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، روٹ نے بدھ کو بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے کیریئر کے 70 ویں میچ میں 6 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا،انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹرکک 12158 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

error: Content is protected !!