حارث رئوف،ایک اور راولپنڈی ایکسپریس پٹڑی پر چھڑنے کیلئے تیار


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑی راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں اپنا نام منوانے کیلئے تیار ہیں۔راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف پنے ایک پینتالیس کلومیٹر کی رفتار سے بالنگ کرکے ا روشن مستقبل کا پتا دیدیا ھے آج سے 14 ماہ قبل راولپنڈی کا یہ نوجوان شدید گرمی میں اپنے خوابوں کی تعبیرکے لئے گوجرانوالہ گیا ا ور لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز میں بالنگ کے جوہر دکھائے۔حارث رؤف کی شمولیت کے بارے میں رانا عاطف نے کہا کہ ان کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ہر کھلاڑی سے وعدہ تھا کہ جو پرفارم کرے گا وہ پی ایس ایل کھیلے گا، حارث ایک سال سے قلندرز کے ساتھ ہے اور اس اس نے خود کو ثابت کیا ہے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں اس کو سلیکٹ کیا گیا۔راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف نے اپنی برق رفتار بولنگ سے عاقب جاوید سمیت لاہور قلندرز کی پوری انتظامیہ کی توجہ حاصل کرلی ھے ، راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف پہلے گوجرانوالہ سے پلیئر ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلا اور پھر لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف اس سال ابوظہبی کپ میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم ٹائٹنز کو محدود کردیا اور اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ستمبر 2017 میں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائلز کے دوران قطار میں کھڑے حارث رؤف کیلئے آج سب کچھ خوابوں کو حقیقت مل جانے کے برابر ہے۔راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف کہتے ہیں کہ قلندرز کے ساتھ گزشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا، خاص طور پر آسٹریلیا کے دورے میں کہ جس نے انہیں وہاں کنٹریکٹ حاصل کرنے میں بھی مدد کی۔راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف نے ایک گفتگو کے دوران اپنے احساسات کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کیا : "لاہور قلندرز نے میری زندگی بدل دی، میں ایک سال پہلے کچھ نہیں تھا لیکن آج میں کافی اچھی زندگی گزار رہا ہوں اور اچھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔”راولپنڈی ایکسپریس حارث رؤف کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز نے جو بھروسہ کیا ہے، اس پر پورا اترتے ہوئے ٹیم کو سرخرو کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔

error: Content is protected !!