حسن علی اور ان یک اہلیہ کے اعزاز میں ثانیہ اور شعیب ملک کی دعوت

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس سٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

حسن علی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کھانے کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ شعیب اور ثانیہ کا شکریہ ادا کرتے لکھا کہ امید ہے کہ جلد دوبارہ آپ دونوں سے ملاقات ہوگی۔شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔یاد رہے کہ2010ءمیں شعیب ملک کی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب فاسٹ باؤلر حسن علی کی ایمرٹس ایئر لائن میں کام کرنے والی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!