حسین عباس کرکٹ‘ محمد وقاص کی سنچری نے کورنگی الفتح کو فتح سے ہمکنار کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح ، کے سی سی اے زونvکے زیر اہتمام جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ میزبان کورنگی الفتح نے واحد اسپورٹس کو 310رنز سے شکست دی۔ لانڈھی فرینڈز کو اوکے اسپورٹس کیخلاف 9وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ شیرپاؤ جیم خانہ نے کورنگی فائٹر کو 182رنز کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر کورنگی الفتح نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 35اوورز میں 374رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ محمد وقاص نے 146رنز کی شاندار اننگز کھیلی، واحد علی نے 68اوراشرف علی نے 63رنز بنائے۔ معین خان نے 64رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ عامر زیب اور بلال خان کو 2,2وکٹیں ملیں واحد اسپورٹس مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 14اوورز کا سامنا کرنے کیبعد 64رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہدایت فراز 15اور شاہد خان 10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے کھلاڑی تھے۔ ملک آفتاب نے 22رنز پر 5اور جام سیف اﷲ نے 20رنز پر 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ عثمانیہ گراؤنڈ پر او کے اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 23اوورز میں 122رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سلمان خان 41، وقار 18اور گوہ رعلی 17رنز بناسکے۔ شہر بہادر نے 19رنزپر 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ علی راجہ اور فہد اسد کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔لانڈھی فرینڈز نے جوابی اننگز میں 16اوورز میں ایک وکٹ پر 123رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ نبیل نے 48، مجاہد حسین نے 42اور ناصر حسین نے 24رنز بنائے۔ حریف ٹیم کی واحد وکٹ مرزا یاسر نے 31رنز کے عوض حاصل کی۔اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں شیرپاؤ جیم خانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز کے اختتام پر 8وکٹوں پر 271رنز جوڑے۔ محمد رفیق نے 87، عامر خان نے 66رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین تیسری وکٹ پر 119رنز بنائے گئے۔ ظاہرہ شاہ نے 50رنز اسکور کئے۔ اویس نے 53رنز پر 4اور سجاد نے 41رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔کورنگی فائٹر کی جوابی اننگز 15اوورز میں تمام ہوگئی جب 89رنز پر پوری ٹیم پویلین سدھار گئی۔ حسن اور قمر 17,17اور ابصار نے 16رنز کی اننگز کھیلی۔ عامد علی نے 17رنز پر 4اور اختر حسین نے 15رنز پر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ایمپائرز ضیاء عباس اور اشفاق احمد تھے۔

error: Content is protected !!