حسین عباس کرکٹ‘ واحد اسپورٹس اورکورنگی فائٹر اگلے مرحلے میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح سی سی کے سی سی اے ز ونVکے زیر اہتما م جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں واحد اسپورٹس نے شاہین فائٹر کو 6وکٹوں سے شکست دی۔ عامر زیب اورمعین علی کی پہلی وکٹ پر 95رنز کی فتح گر شراکت نصراﷲ اور یعقوب کی نصف سنچریاں رائیگاں۔ کورنگی فائٹر نے صابر الیون کو 10وکٹوںکی ہزیمت سے دوچار کیا۔ یاسین احمد اور ارسلان قریشی کی نصف سنچریاں کارامد ‘ محمد زیشان اور محمد آصف کی رائیگاں گئیں۔ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر شاہین فائٹر نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 7وکٹوں پر 210رنز جوڑے۔ نصر اﷲ نے 73، یعقو ب نے 57رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ماجدنے 14رنز بنائے۔ عرفان کالو، دیدار اور عامر نے 2,2وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔واحد اسپورٹس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ جب 26ویں اوورز میں 211رنز حاصل کرکے فتح کو یقینی بنالیا گیا۔عامر زیب اور عمران نے 48,48رنز اسکور کئے۔ عامر زیب نے معین علی 42رنز کے ہمراہ پہلی وکٹ پر 95رنز بنائے۔ تاج محمد نے 17رنز اسکورکئے۔ حمزہ کو 34رنز پر 2وکٹ ملے۔ کامران اسپورٹس گراؤنڈ پر صابر الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورز کے اختتام پر 7وکٹوں پر 183رنز کا ٹوٹل اپنے نام کیا۔ محمد ذیشان نے 75اور محمد آصف نے 68رنز بنائے۔ دونوںکھلاڑیوںکے مابین دوسری وکٹ پر 104رنز بنائے گئے۔ محمد سہیل نے 12رنز اسکور کئے۔ محمد حسن اور شاہنواز نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔کورنگی فائٹر نے مطلوبہ ہدف کو بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا جب 22ویں اوورز میں 184رنز بنالئے گئے۔ یاسین احمد نے 91اور ارسلان نے 80رنزناقابل شکست اسکورکئے۔ ایمپائرز جلال اکبر ،جاویدجعفری، سید حسنین اور عبداﷲ زین تھے۔

error: Content is protected !!