حسین عباس کرکٹ‘ ینگ مظفر آبادکیخلاف لانڈھی ٹائیگرزکی سنسنی خیز کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام جاری حسین عباس انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں 2میچوں کے نتائج برامد ہوگئے۔ لانڈھی ٹائیگرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ مظفر آباد سی سی کو 2رنز سے شکست دی ۔ محمد کاشف کی 6وکٹیں فتح میں مددگار ثابت ہوئیں اورعزیز اﷲ کے 46رنزبھی کارامد رہے۔ ناکام سائیڈ کے حسن شاہ کی ناقابل شکست نصف سنچری ‘ جنید احمد اور رضوان کی 4,4وکٹیں غیر موثر رہیں۔پاک اسٹوڈینٹ کو بلیو فالکن پر 5وکٹوں سے غلبہ حاصل ہوا۔ محمد سبحان کی 6وکٹیں کارگر رہیں اور عدیل خان اورجنید خان کی پہلی وکٹ پر 66رنز جوڑے گئے۔بابر مارکیٹ گراؤنڈ لانڈھی پر لانڈھی ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 28.1اوورز میں 163رنز بنا کرک پویلین سدھار گئی۔عزیز اﷲ 46رنز کے ساتھ قابل زکر رہے۔ کامران خان نے 27اور محمد کاشف نے 21رنز کی باری کھیلی۔رضوان نے 23رنز اور جنید احمد نے 32رنز پر4,4وکٹیں اپنے نام کیں۔ جوابی اننگز میں ینگ مظفر آباد سی سی کی ٹیم 32.5اوورز میں 161رنز پر ہمت ہارگئی۔ حسن شاہ نے ناقابل شکست 53رنز بنائے۔ اسمٰعیل شاہ 2رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 48رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ فرمان خان اور فدا زیب نے 16,16رنز سمیٹے۔ محمد کاشف نے 29رنز پر 6بلے بازوں کا شکار کیا۔ عزیز اﷲ کے ہاتھ 18رنز پر 2وکٹ لگے۔اسی گراؤنڈ پر کھیلے دوسرے میچ میں بلیو فالکن نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 20.5اوورز میں پوری ٹیم 106رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد سراج 25،نوید اکبر 21اور محمد وسیم 12رنز اسکور کرسکے۔ محمد سبحان نے 25رنز پر 6کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔ دانیال زین اور محمد فرحان نے 2,2وکٹوں پر اکتفا کیا ۔ پاک اسٹوڈنٹ سی سی نے 5وکٹوں پر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 14.4اوورز میں 107رنز اسکور بک میں درج کرائے گئے۔عدیل خاننے 40اور جنید خان نے 35رنز بنائے دونوں کھلاڑیوںنے پہلی وکٹ پر 66رنز بنا کر اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔محمد فرحان نے 10رنز بنائے۔ محمد وسیم نے 17رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ایمپائرز جاوید جعفری، ضیاء عباس ، ریاض الدین اور سلیم ارشد تھے۔

error: Content is protected !!