حمید کھتری کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹپال سی سی اور شمیل سی سی کی اگلے مرحلے میں رسائی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIIIکے زیراہتمام منعقدہ عبدالحمید کھتری کرکت ٹورنامنٹ میں ٹپال سی سی نے دہلی بوائز کو 8وکٹوں سے شکست دی جبکہ شمیل سی سی کو رینجرز جیم خانہ کیخلاف 6وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ انوپ روی اور آدرش ناظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گل زمان نے 5شکار کئے جبکہ عبدالحکیم نے 4کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔ کے جی اے گراؤنڈ پر دہلی بوائز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور26.3اوورز میں 114رنز تمام وکٹوں پر اسکور کئے۔ فرمان یوسف نے 31رن زمیں 2چوکے لگائے ، شہباز افسر نے 19، اسد الحق اور آصف خان نے 14,14رن کی اننگز کھیلی۔ عبدالحکیم نے 8رنز پر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بلال رضا کو 2وکٹیں ملیں۔ ٹپال سی سی نے مطلوبہ ہدف کو باآسانی 14.2اوورز میں حاصل کرلیا کرلیا جب 2وکٹوں پر 115رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ انوپ روی نے 61رنز کی زمہ دارانہ اننگز میں 4چھکے اور4چوکے لگائے۔ رمیز شاہد اورآصف علی نے 20,20رنز اسکور کئے۔ فرمان ٰوسف اور حسن زوہیب کوایک ایک وکٹ ملی۔ کے ڈی اے گراؤنڈ پر رینجرز جیم خانہ نے پلے اننگز کا آغاز کیا اور 19.2اوورز میں 90رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ نادر خان نے 27رنز میں 3چوکے اور ایک چھکا لگا کر کچھ مزاحمت کی۔۔ محمد انس نے 17اور محمد جنید نے 13رنز بنائے۔ گل زمان نے 25رنز پر 5کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ منان خان اور امیر نے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ شمیل سی سی نے جوابی اننگز میں 15اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 92رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ آدرش ناظم نے 3چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کے ساتھ 50رنز بنائے۔ غوری نے 2چوکے لگا کر 22رنز کی باری کھیلی۔ امت روی نے 10رنز اسکور کئے۔ عرفان نے 3وکٹیں 14رنز دے کر اپنے نام کیں۔

error: Content is protected !!