حکومت پنجاب نے ٹی 20کرکٹ سیریز کے لئے اعلیٰ سطح کے انتظامات کئے ہیں، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریزکے لئے اعلیٰ سطح کے انتظامات کئے ہیں، شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک شٹل سروس کی گاڑیاں دستیاب ہیں، پارکنگ کیلئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں، قذافی سٹیڈیم جانے کے لئے شائقین کرکٹ کے لئے جگہ جگہ بینر اور بورڈ لگا کر ان کی رہنمائی کی گئی ہے جن کی مدد سے شائقین آسانی قذافی سٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں صفائی کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت پنجاب کے دیگر اداروں کا عملہ شائقین کرکٹ کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،تین میچزکی ٹی 20کرکٹ سیریز سے عوام میچز کے ساتھ ساتھ سہولتوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

error: Content is protected !!