حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، منصور احمد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ): پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد نے کہا ہے کہ حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور کھلاڑی امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کی جانب سے انٹرنیشنل فٹ سال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک  مہربان علی، نائب صدر شاہد ملک، سیکرٹری جنرل عدنان ملک،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ٹرایننگ اینڈ ٹیکنکل) محمد اعظم ڈار، خیبرپختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن سیکرٹری عدنان سمیع، راولپنڈی فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور خان بھی موجود تھے،منصور احمدنے کہا کہ کھیل امن بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور آپس میں رشتے جوڑتاہے، کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے انہوں نے پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کی فٹ سال کی خدمات کو سراہا،اس موقع پر ملک مہربان نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے اور یہ محبت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایشین فٹ سال چیمپئن شپ دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی
error: Content is protected !!