خواتین فٹبالرز کیلئے پاکستان میں سہولیات ناکافی :حاجرہ خان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، پاکستانی فٹبال لورز کو بھی ایونٹ کا شدت سے انتظار ہے، قومی خاتون فٹبالر ہاجرہ خان نے پاکستان میں دنیا کے پسندیدہ ترین کھیل کیلئے ناکافی سہولیات کا شکوہ کیا ہے۔فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں چند روز باقی ہیں۔ صرف شائقین ہی نہیں قومی فٹبالرز بھی پرجوش ہیں، قومی ویمن فٹبالر ہاجرہ خان کا کہنا ہے لڑکیوں میں فٹبال کا شوق جنون کی حد تک بڑھ گیا ہے لیکن سہولیات کے فقدان اور مناسب مواقع نہ ہونے کے باعث مرد اور خواتین کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔ان کا کہنا ہے پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو صحیح سمت نہیں مل رہی، سال بھر میں بمشکل ایک چیمپئن شپ کا انعقاد ہوتا ہے، قومی پلیئر نے فٹبال کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ مقابلے کروانے اور کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے بیرون ملک بھیجنے پر زور دیا ہے۔

error: Content is protected !!