خواتین کے آٹھویں فٹبال ورلڈکپ کا 7 جون کو فرانس میں آغاز

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ) خواتین کے آٹھویں فٹبال ورلڈکپ کا 7 جون کو فرانس میں آغاز ہوگا۔ ایونٹ کے دوران امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 جون سے 7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹبال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان جبکہ گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔7 جون کو فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گی۔ امریکہ کی ٹیم 11 تاریخ کو تھائی لینڈ کیخلاف نبرد آزما ہوگی۔ پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون کو ہونگےایونٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون اور سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو ہو گا۔

error: Content is protected !!