خواجہ سرائوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے کرانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان میں خواجہ سراں کی تعلیم اور انہیں ہنرمند بنانے کے لیے کام کرنیوالی غیرسرکاری تنظیم نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پہلی بار خواجہ سراں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرسرکاری تنظیم ایکسپلورنگ فیوچرفانڈیشن (ای ایف ایف ) نے خواجہ سراں کے مابین اسپورٹس فیسٹیول کروانے کی منصوبہ بندی کی ہے، پنجاب کی سطح پر ہونے والی مختلف کھیلوں کے ان مقابلوں میں خواجہ سرا مختلف کیٹگریز کے مطابق حصہ لے سکیں گے۔ ای ایف ایف کے بانی آصف شہزاد نے بتایا کہ ہماری سوسائٹی میں جس طرح مردوں اور عورتوں کے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اسی طرح ہم لوگ خواجہ سراں کے مقابلے کرواناچاہتے ہیں، تاکہ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے خواجہ سراں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں اورناچ گانے سے ہٹایا جاسکے۔

ای ایف ایف کے زیر اہتمام پنجاب ٹرانس جینڈر اسپورٹس فیسٹیول میں کلمبنگ، سرفنگ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، ہینڈبال، کرکٹ، سائیکلنگ اور آرچری کے مقابلے ہوں گے، اسپورٹس مقابلوں کے لیے ٹیموں کی رجسٹریشن جولائی میں شروع ہوجائے گی۔ منتظمین کے مطابق کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملکی ٹرانس جینڈرکھلاڑیوں کوبھی مہمان کے طورپر مدعوکیا جائے گا تاکہ پاکستانی خواجہ سرا ان کے تجربات سے سیکھ سکیں، ای ایف ایف پرامید ہے کہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے خواجہ سراں کی حوصلہ افزائی ہوگی

error: Content is protected !!