خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے،اعجاز احمد بلامقابلہ صدر اور عمران یوسفزئی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے، دیگر عہدیداروں میں احتشام بشیر سینئر نائب صدر، عظمت اللہ اور نادر خواجہ نائب صدور، عاصم شیراز خزانچی، قادر خان جائنٹ سیکرٹری اور سعد بن اویس ایسوسی ایٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں محمد نعیم، شکیل الرحمن، امجد عزیز ملک، محمد کلیم قریشی، آصف شہزاد، جہانزیب صدیق، شہزاد محمود، شہاب الدین، شیبا حیدر اور مسرت اللہ شامل ہیں.صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف نے میڈیا سنٹر کا دورہ کر کے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات کی اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی، صوبائی وزیر کھیل نے صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لئے سپورٹس رائٹرز کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے

سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان، فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری اور پشاور پریس کلب کے صدر بشار شاہ باچا نے بھی میڈیا سنٹر میں سپورٹس رائٹرز کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

error: Content is protected !!