خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس کوچ شہزاد اسلام نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں26تایکم نومبر منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جہاں مرد وخواتین کھلاڑی بھر پور تیاریوںمیں مصروف ہیں۔میدیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی ٹیبل ٹینس کوچ شہزاد اسلام یوسفزئی نے کہاکہ صوبائی تربیتی کیمپ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دیاگیاہے جنہیں بہترین اندازمیں کوچنگ دے رہے ہیں اور انشاء اللہ خیبر پختونخواٹیم کیلئے حتمی ٹرائلزمیں ان کھلاڑیوں کو موقع دیاجائیگا،جو بہتر پرفارمنس دینگے ،انہوں نے کہاکہ انکے کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں ،امید ہے کہ نیشنل گیمزمیں بہترکھیل پیش کرینگے ۔

error: Content is protected !!