خیبرپختونخوا یوتھ انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ، سوات اور آئی سی اے نے میچز جیت لئے


خیبرپختونخوا یوتھ انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئی سی اے انڈر19 اور سوات کی ٹیمیں نے کامیابی حاصل کی ، آئی سی اے نے افغان انڈر19 ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی جبکہ سوات نے کینٹ اکیڈمی کو چھ وکٹوں سے ہرایا ، اس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ آرگنائزنگ چیئر مین ملک فرمان ، بختیار احمد ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ اینڈ سپورٹس خیبرپختونخو ا کے تعاون اورملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے زیر اہتمام ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغان انڈر19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اووز میں 148 رنز بنائے جس میں نثار زردان 35 ، بلال احمدزئی 37 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، آئی سی اے انڈر19 کی جانب سے کاشف ، ابرار، امان نے دو دو جبکہ صمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں آئی سی اے کی ٹیم نے مطلوبہ ہد ف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔ عزیز 70 اور ابرار 46 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، پرویز اور یاسر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ سوات اور کینٹ اکیڈمی کے درمیا ن کھیلاگیا جس میں کینٹ اکیڈمی نے مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے جس میں طفیل 18 ، خارث17 اور اویس بیس رنز کے ساتھ بہترین بیٹسمین رہے ، سوات کی طر ف سے نجیب نے دو ، فرحان ، عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں سوات نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر پورا کیا ، طارق جمیل 42 ، الیاس منیر19 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، اکرام نے دو ، عباس اور نجیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،اس طرح سوات نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ میں ڈاکٹر فیصل اور شکیل نے ایمپائرنگ، ندیم نے سکوررنگ جبکہ بختیار نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔

error: Content is protected !!