خیبر پختونخواکے دو باصلاحیت ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں فہد خواجہ اور شاہ خان سمیت خاتون کھلاڑی پرنیانیازٹریننگ کی غرض سے چین پہنچ گئے

پشاورپشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکے دو باصلاحیت ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں فہد خواجہ اور شاہ خان سمیت خاتون کھلاڑی پرنیانیازٹریننگ کی غرض سے چین پہنچ گئے ،ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی فہد خواجہ نے چین پہنچنے کے بعد ٹیلی فون پر بات چیتے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ وہ سائوتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈلز جیت کر دکھائینگے جسے لئے وہ دن رات کوششیں کرہے ہیں۔انکاکہناتھاکہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن ملک میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کیلئے کوششیں کررہی ہے،انہوںنے کہاکہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی ٹیبل ٹینس کا کافی ٹیلنٹ موجودہے ،

جس پر پاکستان فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن بھر پور توجہ دے رہی ہے،فہدخواجہ کا کہناتھاکہ وہ  سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے کوچ صباوارث کی سربراہی میں چین پہنچ گئے ہیں،جن میںپاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم فہد خواجہ،سوات کے شاہ خان اور پرنیانیازشامل ہیں جوٹیبل ٹینس کے مرکزی سینٹر واقع ہیپی چنگڈنگ میں دو ہفتوں تکچینی کوچزکی نگرانی جدید ٹریننگ  حاصل کرینگے،انہوںنے کہاکہ اس ٹریننگ ٹورکامقصد یکم دسمبر سے منعقدہونیوالے سائوتھ ایشین گیمزکیلئے تیاری ہے اس ٹریننگ میں وہ اپنی خامیوں کو دور کرتے ہوئے اپنی قابلیت میں اضافہ کرناہے۔

error: Content is protected !!