دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ،علی سوریا کی عمدہ کارکردگی

اسلام آباد ( نواز گوھر ) پاکستان کے کھلاڑی علی سوریا نے ہائی سیریز کے ساتھ چھٹا دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، یو اے ای میں جاری ٹورنامنٹ میں علی سوریا نے سب سے زیادہ 702 سکور بناکر ٹورنامنٹ میں بہترین سکورر قرارپائے اور ٹورنامنٹ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہےہیں جن میں علی سوریا، سکندر حیات، رانا افضال، محمد صالح اور فہیم احمد شامل ہیں جبکہ خواجہ احمد مستقیم کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں 20 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہےہیں یہ چیمپیئن شپ 17 مارچ تک جاری رہے گی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے علی سوریا کو چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علی سوریا پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

error: Content is protected !!