دبئی ٹیسٹ،یاسر شاہ نے تباہی مچا دی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز بیٹںگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 90 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے کسی کیوی بلے باز کو کریز پر زیادہ دیر کھڑے ہونے نہ دیا اور 41 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 90 رنز بناسکی جس میں 6 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ پر 328 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی، سرفراز الیون نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایک گھنٹہ تاخیر سے میدان میں اتریں تو کیویز نے 24 کے مجموعی اسکور سے اننگز کا آغاز کیا، جیت راول 17 اور ٹام لیتھم 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن یاسر شاہ کی عمدہ بولنگ کے سامنے کوئی بیٹسمین زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک پایا۔ گزشتہ روز پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد کیویز اوپننگ بلے باز جیت راول اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 24 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابراعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!