درخت مہذب معاشرے کا عکس اور صحت کی علامت ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعرات کے روز پنجاب حکومت کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال کے باہر پودا لگایا،

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفٰی شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت مہذب معاشرے کا عکس اور صحت کی علامت ہیں،

ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں تاکہ نئی نسل کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرسکیں، پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں لاکھوں پودے لگارہی ہے

تاکہ ملک کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے، ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور دیگر افسران نے اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

error: Content is protected !!