دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، ابتدائی روز دو بڑے اپ سیٹس ہوئے، عمر فاروق اور شہریار خان کو ان سیڈڈ کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس سنوکر ہال میں قومی جونیئر انڈر 21 چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پہلے روز ہی دو بڑے اپ سیٹس ہوئے، پنجاب کے عمر فاروق اور سندھ کے شہریار خان کو ان سیڈڈ کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، سندھ کے علی زمان نے عمر فاروق کو 3-1 اور پنجاب کے رئیس علی اوسامہ نے سندھ کے شہریار خان کو 3-0 فریمز سے اپ سیٹ کیا، خیبرپختونخوا کے عثمان خورشید سندھ کے حسین کو 3-0 فریمز سے ہرایا، رابش پرویز نے محمد عمر خان کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی، اسلام آباد کے فہد غفار بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے مبشر خان کو 3-1 فریمز سے شکست دی، پنجاب کے محمد نسیم اختر اور دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر نے ابتدائی میچ میں عثمان احمد کو 3-2 فریمز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، حارث طاہر نے محمد رفیق کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے زیر کیا، یاسر احمد نے شیخ احمد کو 3-2 فریمز سے ہرا کر جاندار انٹری کی، حمزہ آفتاب نے اسلام آباد کے محمود احمد کو 3-2 فریمز سے ہرایا، شیخ محمد مدثر نے بلال علی خان کو 3-1 محمد شہباز نے ایس ایم عمران کو 3-0، عزیز نے فہد علی کو 3-0، صعیب عثمان نے عاطف ارشد کو 3-0 جبکہ الطاف حسین نے یاسر نعمان کو 3-1 فریمز سے ہرایا۔

error: Content is protected !!