دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیاگیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے گی ۔سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے

ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کرکٹ کے مشکور ہیں،سیریز کے لیے معیاری انتظامات کیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا نے کہا

کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں اوریقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لئے یہاں کنڈیشنز سازگار ہیں۔انہوں نے

کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہو گا، شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

error: Content is protected !!