دنیا کے بلند ترین مقام خنجراب پر دوسر ی سائیکل ریس اختتام پذیر

گلگت (سپورٹس لنک رپورٹ )گلگت سے خنجراب (پاک چائنہ بارڈر) تک منعقد ہونے والی دوسری ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس گز شتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، ٹیم ایونٹ میں واپڈا کا پہلا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا دوسرا نمبر،انفرادی مقابلوں میں بھی واپڈا کے نجیب اللہ چھاگئے،بہترین نوجوان سائیکلسٹ کا اعزاز افغانستان کے فصیح اللہ رحمانی لے اُڑے،سائیکلسٹس نے چار ہزار فٹ کی بلندی سے ریس کا آغاز کیا اور 18 ہزار فٹ کی بلندی پر مکمل کی،ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستا ن کے ہمراہ فاتح کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے بلند ترین مقام پر سائیکل ریس کا انعقاد کسی معرکے سے کم نہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور ماحول کے تحفظ کے لئے متعارف کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں، شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح ان علاقوں میں قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں، وفاقی حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی آمدورفت بڑھ گئی ہے۔

error: Content is protected !!