دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال،محمد صالح کیخلاف پولیس کارروائی بند


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)کچھ روز قبل مصر کے معروف فٹبالر محمد صالح جو لیور پول کیلئے کھیلتے ہیں کی ایک ویڈیو منظر عام پرآئی تھی جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر گفتگو کر رہے ہیں جس پر پولیس ایکشن میں آگئی تھی تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ محمد صالح کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد صالح کی ویڈیو دیکھ کر ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ کارروائی کوآگے بڑھانے کیلئے نامکمل ثبوت ہیں،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ان کی محمد صالح سے بات ہوئی ہے اور انہیں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے بتایا گیا ہے جس کے بعد اس کیس کو بند کردیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!