دورہ زمبابوے،،وباب ریاض کا ٹیم میں واپسی کا امکان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں گز شتہ روز مشاورت ہوئی تاہم چند کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکی۔ سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم، رومان رئیس ،یاسر شاہ، وہاب ریاض اور عماد وسیم کی فٹنس جانچنے کیلئے انہیں آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق رومان رئیس کی فٹنس بہتر نہیں ان کی جگہ وہاب ریاض کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے احمد شہزادٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ ٹی ٹونٹی ٹیم کیلئے صاحبزادہ فرحان اور محمد حفیظ میں ٹائی ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کنفرم ہے ۔ سلیکشن کمیٹی شاداب خان اور محمد عامر کو دورہ زمبابوے میں آرام دینے پر غور کررہی ہے ،شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو کھلایا جائے گا جنہیں پی سی بی نے انگلش کاونٹی کیلئے این او سی جاری نہیں کیا۔ پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرزکو 25 جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کیلئے رکھاہے ۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ میں صبح سویرے اور شام کو سیشنز ہواکریں گے ، 28 جون کو ٹیم ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز اور ون ڈے سیریز کیلئے زمبابوے روانہ ہوگی ۔

error: Content is protected !!