دورہ نیوزی لینڈ،سرفراز ٹیم کی اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کےلیے تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں،اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولنگ ہمارااہم ہتھیارہےلیکن پوری ٹیم اچھاکھیلنےکے لیےتوجہ دےرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدہے پریکٹس میچ میں بھی ٹیم اچھا کھیلےگی۔فخرزمان کےسواسب کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکےہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے،امام الحق نے اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے جبکہ احمد شہزاد نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی متحرک ہیں اچھا پرفارم کریں گے،دعا ہے بیٹنگ آردڑ تبدیل نہ کرنا پڑے ،حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز دیکھ کرکریں گے۔

error: Content is protected !!