دورہ پاکستان کے لئے سری لنکا کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان

کولمبو( سپورٹس لنک رپورٹ ) سری لنکا نے رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہونیوالے دورہ پاکستان کے لیے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کریں گے، ٹیم میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو اڈانا شامل ہوں گے۔آئی لینڈرز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے

دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما،اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو،اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا،لکشمن سندیکان،نووان پرادیپ،کاسن راجیتھا ،لاہیرو کمارا،اسورو اڈانا،بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔یاد رہے کہ ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹونٹی قائد لیستھ مالنگا اور دیگر کھلاڑیوں اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندی مل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا

کوشل مینڈس انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے، اب سکواڈ میں کئی غیر معروف کرکٹرز کو بھی جگہ مل گئی ہے۔سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد کے بعد پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

error: Content is protected !!