دوسرا سوکا ورلڈ کپ‘ پاکستان کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے امکانات معدوم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنے کے باعث دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے۔ یونان کے شہر کریٹ میں دی لیثررلیگز اسٹیڈیم پر رومانیہ نے پاکستان کو 0-5سے شکست دے کر گروپ ’ایچ‘ میں 4پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ رومانیہ نے گذشتہ روز دفاعی چمپئن جرمنی کیخلاف 3-3سے مقابلہ برابر کھیلا تھا۔رومانیہ کیخلاف پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی جبکہ سلووینیا کے مقابل پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا گوکہ پاکستان کو 1-5سے شکست کا سامنا رہا تھا لیکن پاکستان نے اٹیکنگ حکمت عملی اپنائی تھی اور متعدد بار حریف ٹیم کے گول پر حملہ آور ہوئی تھی۔پاکستان آج (بدھ) اپنا تیسر میچ دفاعی چمپئن جرمنی کیخلاف کھیلے گا۔رومانیہ کو پاکستان کیخلاف دوسرے ہی منٹ میں برتری حاصل ہوگئی جب محمد علی نے ہیڈرکے زریعہ گول کیپر یوسف بٹ کو پاس دینے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے سر کے اوپر سے سیدھی جال میں گئی اور اون گول کی بدولت رومانیہ کو 1-0کی سبقت حاصل ہوگئی۔

وقفہ پر پاکستان اون گول کی بدولت 1-0کے خسارے میں تھا۔ دوسرے ہاف میں رومانیہ نے انتہائی برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان ٹیم کو اپنی شارٹ پاسنگ سے مسلسل پریشان کیئے رکھا ۔ محمد علی، شہبا ب رضا، کریم کیرائے ، حبیب الرحمن کی لگائی ہوئی کک درست سمت میں نہ جاسکیں۔ 25ویں منٹ میں پوپا لون ، 28ویں منٹ میں ولاد کلاڈیا، 33ویں منٹ میں سیلارو الیگزنڈرا اور 35ویں منٹ میں پینا سکو ایڈارڈنے پانچواں اور آخری گول اسکور کیا۔گروپ ’ایچ ‘ میں رومانیہ کے 2میچوں میں 4پوائنٹس، ہنگری اور سلووینیا کے ایک ایک میچوں میں 3,3پوائنٹس جبکہ دفاعی چیمپئن جرمنی نے 2میچوں میں ایک پوائنٹ بنایا ہے۔ دیگر کھیلے گئے میچوں میں گروپ ’ایف‘ میں بھارت اور پیرو 2-2اور گروپ ’سی‘ میں پولینڈ اور ویلز 1-1گول سے برابر ہوگئے۔ گروپ ’جی ‘ میںچین نے عراق کو 3-0اورگروپ ’بی‘ میں برازیل نے ترکی کو 1-0سے شکست دی۔

error: Content is protected !!