دوسرا ٹیسٹ،بھارت پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور بھارت کے مابین 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی ہے۔بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں357رنز 6 وکٹ پر بنالئے اور بھارت پر 250 رنز کی بھی سبقت حاصل کرلی جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے بھارت کے 107 رنزکے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ا س کی 4 وکٹیں صرف 89 کے اسکور پر گر گئیں۔پھر 131 رنزکے مجموعی اسکور پرجوز بٹلر بھی ساتھ چھوڑ گئےتاہم بیئراسٹواور ووکس نے عمدہ کھیل پیش کرکے ٹیم کو لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن نہ صرف سنبھالا بلکہ اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔چھٹی وکٹ پر جو نی بیئراسٹو اور کرس ووکس نے 189 رنز کی شراکت قائم کرکے بھارتی سورمائوں کو بیک فٹ پر دکھیل دیا اور میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔جونی بیئراسٹو93 رنز بنا کر انگلش ٹیم کے آج آئوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے تاہم کرس ووکس نے شاندار سنچری اسکور کی اوروہ اب 120رنز پر ناقابل شکست ہیں۔کل میچ کے چوتھے دن انگلینڈکی جانب سے کرس ووکس 120رنز اور سیم کرین 22رنز سے اپنی نامکمل پہلی اننگز 357رنز 6 وکٹ پر دوبارہ شروع کریں گے۔

error: Content is protected !!