دوسرا چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ،واپڈا ،ایس این جی پی ایل اور نیشنل بنک کی جیت


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) دوسرے چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں تین میچز کھیلے گئے جس میں واپڈا نے پی اے ایف کو 8-1،ایس این جی پی ایل نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 4-2اور نیشنل بنک آف پاکستان نے پاکستان نیوی کو 3-1سے شکست دیدی ۔پہلے میچ میں واپڈا نے پی اے ایف کو 8-1گول سے شکست دی ۔واپڈا کی طرف سے علیم بلال اور عدنان بابر نے دو دو ،ایم عرفان ،اعجاز احمد ،توثیق ارشد اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا جبکہ پی اے ایف کی طرف سے واحد گول شہباز نے کیا ۔دوسرے میچ میں ایس این جی پی ایل نے پی کیو اے کو 4-2سے شکست دی

ایس این جی پی ایل کی طرف سے سلمان نے دو ،رانا وحید اور عمران نے ایک ایک گول کیا جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے عاطف اور ریحان نے ایک ایک گول کیا ۔تیسرے میچ میں نیشنل بنک نے پاکستان نیوی کو 3-1سے شکست دی ۔نیشنل بنک کی طرف سے ابوبکر ،عتیق ارشد اور عماد شکیل بٹ نے ایک ایک گول کیا جبکہ نیوی کی طرف سے واحد گول اسد عزیز نے کیا ۔

error: Content is protected !!