دوسری آرٹی آئی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاورمیں شروع ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)دوسری آرٹی آئی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب میں شروع ہوگئی،چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سابق چیف کمشنر آرٹی آئی وصدر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزئی نے کیا ان کے ہمراہ آرٹی آئی کی خاتون کمشنر میڈم ماہ طلعت ،کمشنر آرٹی آئی ٹو ریاض خان دائودزئی،ڈائریکٹر اپریشن خیبرپختونخوا سید ثقلین شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیزاللہ خان،اے ڈی اکائونٹ امجدخان ،صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ،آرٹی آئی انفارمیشن آفسران سعادت جہان،محمد طاہر، شہزاداسلام یوسفزئی اور،کوچ سائرہ خان سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

رائٹ ٹو انفار میشن کمیشن خیبرپختونخوا صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں کھیلی جانیوالی اس چمپئن شپ میں مختلف اضلا ع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق کمشنر آرٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی اور کمشنر آر ٹی آئی ریاض دائودزئی نے کہاکہ رائٹ ٹو انفارمیشن کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا مقصد نوجوانوں کو مختلف اداروں کے معلومات تک رسائی سے آگاہ کرناہے

خیبر پختونخواکے موجودہ حکومت کو یہ اعزازحاصل ہے کہ عوام کو ان کا آئنی حق فراہم کرنے کیلئے سب سے پہلے قانون سازی کی اور اسمبلی سے معلومات تک رسائی کا نفاذ کیا،اور اس قانون کی رو سے ہر شہری کو اب یہ حق حاصل ہے کہ وہ صوبے کے کسی بھی سرکاری یا عوامی ادارے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں

جس سے صوبے میں بہتر طرز حکمرانی مین معاون چابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ اس قانو ن کا بنیادہ مقصد عوامی اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بناناہے،آرٹی آئی میں عوام کی رہنمائی کیلئے ایک سینٹرقائم کیاہے جہاں سے عوام کو بذریعہ ٹیلی فون قانو ن کے استعمال کے بارے مین رہنمائی اور معلومات فراہم کرناہے

ریاض دائوزئی کا کہناتھاکہ اس قانون کے بارے میں عوام اور خصوصاًنوجوانوں کو آگاہ کرنے کیلئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاجارہاہے کیونکہ زیادہ تر نوجوانوں کھیلوں سے وابستہ ہیں،جبکہ ان سرگرمیوں کی وجہ سے صوبے میں کھیلوں کو بھی فروغ ملے گااور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں سکولوں کے بچوں وبچیوںنے خوبصورت اور دیدہ زیب لباس زیب تن کرکے بہترین اندازمیں ٹیبلوبھی پیش کیں۔چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہیگی ، جس میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے سو سے زائد کھلاڑیوں شرکت کررہے ہیں ۔

error: Content is protected !!