دوسری آرٹی آئی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)دوسری ر ائٹ ٹوانفارمیشن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،سوات کے عباس نے ٹائٹل اپنے نام کرلی فائنل میں عباس نے پشاور کے ارباز کو دو ایک سے شکست دیدی ، ڈبلز میں پشاور کے شایان اور نجیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں نمرہ رحمٰن نے حبہ اقبال کو دوصفر سے ہرایا

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کمشنر آر ٹی آئی ریاض خان دائودزئی اور خاتون کمشنرمس ماہ طلعت سمیت، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر عظمت حنیف اورکزئی ، سیکرٹری کفایت اللہ، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر شہزاداسلام یوسفزئی اور سائرہ ناز بھی موجودتھیں

آر ٹی آئی کے تعاون سے صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ دوسری آر ٹی آئی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پشاور کے شایان اورنجیب نے سوات کے منصور اور عباس کو ہراہا

سنگل میںسوات کے عباس نے پشاور کے ارباز کو 2-0سے ،جبکہ وویمنزسنگل میں نمرہ رحمن نے حبہ اقبال کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ آئی ٹی آئی کی جانب سے پشاور میں بچوں کے ذہنی وجسمانی نشونما کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کراناخوش آئندہے

صوبائی حکومت اس قسم کی سرگرمیوں کو بھر پور اندازمیں سپورٹ کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ دیگر شعبوں کی کھیلوں میں بھی ہمارے یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کیلئے کام کررہے ہیں،تاہم گزشتہ حکومتوں سپورٹس جیسے اہم شعبے کو نظر اندازکیاتھاجسکے باعث کھیلوں کے میدان میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں،انکاکہناتھاکہ موجودہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے فلاح وبہبودکیلئے ٹھوس ادقدامات کئے جائیں

شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی اس شعبے کیلئے کام کیاہے اور اب بھی کرکرہے ہیں،انہوںنے کہاکہ جنرل اسمبلی عمران خان کے خطاب نے پورے قوم بلکی پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا۔عمران خان واحد لیڈر کے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔واضح رہے کہ آر آئی آئی کی جانب سے ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے بچوں کیلئے 50ہزارروپے کا اعلان کیا۔

error: Content is protected !!