دوسری نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی


لاہو(سپورٹس لنک رپورٹ) دو روزہ دوسری نیشنل فینسنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پزیر ہو گئی، ایونٹ میں پنجاب نے میدان مار لیا۔لاہور میں جاری دوسری فینسنگ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ وومن ٹیم میں پنجاب پہلے، ریلوے دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر رہا۔مردوں کی کیٹیگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن پنجاب کے نام رہی، ایونٹ میں مینز سنگل، مینز ٹیم، ویمن سنگل اور ویمن ٹیم کے مقابلے ہوئے۔ چیمپئن شپ میں پولیس، ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!