دولت مشترکہ کھیلوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے چار تا پندرہ اپریل تک گولڈ کوسٹ آسڑیلیا میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کھیلوں کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم کی قیادت محمد رضوان سینئر کرینگے جبکہ احمد شکیل بٹ ان کے نائب ہونگے، ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے کیا،اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ،مظہر عباس،محمد عرفان سینئر، تعظیم الحسن، مبشر علی، فیصل قادر، احمد شکیل بٹ(نائب کپتان)، توثیق ارشید، تصور عباس، ابوبکر محمود، محمد عرفان جونیئر، شفقت رسول، دلبر، عتیق ارشد، علی شان، ارسلان قادر، محمد رضوان سینئر(کپتان) اور رانا سہیل۔

error: Content is protected !!