دو روزہ سائیکلنگ چیمپئن شپ کل سے

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان ریجنل ڈائریکٹورٹ سندھ ، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دو روزہ سائیکلنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اسپورٹس گالا کے سرپرست عابد علی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 25کلومیٹر ٹیم ٹائم ٹرائل ریس ، 5کلومیٹر اسپرنٹ ریس ، 15کلومیٹر اوپن ریس اور 10کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائل ریس ہوگی۔جس میں پاکستان کے 100سے زائد تیزرفتار ترین نیشنل و انٹرنیشنل سائیکلسٹ اس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔انہوںنے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ پولیس، کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی نے اسپورٹس گالاکے منتظمین اور کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے انتظامات کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہی کہ گذشتہ دنوں لیاری میں جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس نے علاقہ مکینوں کے دل جیت لیے تھے اور اس موقع پر سکیورٹی ایجنسیز نے انتہائی اعلی پیمانے پر سکیورٹی زون قائم کیا تھا جس سے منتظمین اورگرلز و بوائز کھلاڑیو ں نے انتہائی جوش ولولے اور لگن کے ساتھ جمناسٹک چیمپئن شپ میں اپنی خدادادصلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا تھا۔

error: Content is protected !!