دو طرفہ سیریز کا معاملہ،پاکستان کی بھارت کیخلاف درخواست پر آئی سی سی کا فیصلہ آگیا


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔نجم سیٹھی کے دور میں پی سی بی نے 2014 میں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹوئنٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی نے آئی سی سی میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2014 میں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی اپیل میں بھارت پر 70 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے پاکستان کی اپیل پر تین روز سماعت کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا۔

error: Content is protected !!