دیوان یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹرائیلزکا انعقاد

کراچی (ریاض احمد) دیوان یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹرائیلز منعقد ہوئے۔ جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب ، دیوان یونیورسٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو ہٹ لگا کر ٹرائیلز کا افتتاح کیا ٹرائیلز میں یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی نے ٹرائیلز کے انعقاد پر آرگنائزرکو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے شاندار انتظامات اور کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا۔ ڈاکٹر اورنگزیب نے دیوان ینورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ٹرائیلز کے زریعے منتخب کھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر ایونٹ کرایا جائیگا ۔ جس سے نہ صرف یونیورسٹی میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ہوگا بلکہ اس ایونٹ سے ہونہار کرکٹرز منظر عام پر آئیں گے اور آئندہ اپنے شہر اور ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ مہمان خصوصی نے کہا آرگنائزر کے ساتھ میٹنگ کرکے ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!