ذیشان زیب نے قومی جونیئرا سکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019کے فائنل مصحف ا سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے ۔ ائیروائس مارشل عامر مسعود،ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف(ٹریننگ)، جو کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر بھی ہیں اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ اسکواش شائقین اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ انڈر 19 کیٹیگری کا فائنل ذیشان زیب اور عُزیر شوکت کے درمیان کھیلا گیا ۔ ذیشان زیب نے عُزیر شوکت کو11/8, 11/13, 12/10, 8/11, 11/3سے ہرا کر انڈر 19 کیٹیگری کی ٹرافی حاصل کی۔

یہ میچ 49منٹ تک جاری رہا۔ مہمانِ خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ کی دیگر کیٹیگریز کے فائنلز میں انڈر 17کیٹیگری کے اسد اللہ نے محمد حمزہ کو 10/12,11/9,11/2,11/3 سے جبکہ خواتین کی انڈر 19 کیٹیگری میں کومل خان نے زینب خان کو 11/9,8/11,11/7,11/5 سے شکست دی۔یہ چیمپئن شپ PSAکی زیرِ نگرانی 19سے23ستمبر2019 تک جاری رہی ۔ مجموعی طور پر 90کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا جن میں 64 لڑکے اور26لڑکیاں شامل تھیں۔

error: Content is protected !!