رائزنگ اسٹار ٹرافی‘ یونین اسپورٹس اور ماڈل سی سی کی اگلے مرحلہ میں رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار سی سی ، کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام جاری رائزنگ اسٹارانوی ٹیشن ٹرافی میں مزید 2میچوں کے نتائج سامنے آگئے۔ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر یونین اسپورٹس نے نیو شائننگ اسٹار سی سی کو 60رنز کی شکست سے دوچار کردیا۔ یونین اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 38ویں اوورز میں 249رنز پر پویلین سدھار گئی۔ فیصل اعوان نے 39، کامران علی نے 34، سعد عباسی نے 34اور افسر علی شاہ نے 23رنز کی باری کھیلی۔ راحیل وحید نے 36رنز پر 3، فیضان عرفان نے 12اور وقاص احمد نے 56رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔نیو شائننگ اسٹار سی سی کی جوابی اننگز 189رنز پر سمٹ گئی عبدالوہاب 30رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد اسرائیل نے 29، فیضان عرفان 26، محمد عارف 23رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔مصور احمداور سعد عباسی کو 3,3وکٹیں ملیں۔یونین اسپورٹس نے مصور احمد نے متین شیخ سے بائیو ریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔برائٹ کرکٹ گراؤنڈ پر ماڈل سی سی نے برائئٹ سی سی کو 4وکٹوں سے قابو کرلیا ۔ برائٹ سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 7وکٹوں پر 40اوورز میں 236رنز اسکور کئے۔ عمران لودھی نے 8چوکوں کی مدد سے 45رنز بنائے۔ بدرالحسن کے 45رنز میں 5چوکے شامل تھے۔ مہتاب الدین نے 28، عبدالرحمن نے 25اور محمد طفیل نے 21رنز بنائے۔ نوید طالب نے 47رنز پر 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جوابی اننگز میں ماڈل سی سی نے مطلوبہ ہدف کو 29ویں اوورز میں 6وکٹوں پر یقینی بنالیا جب 238رنز جوڑے گئے۔ محمد عمران 10چوکوں کی مدد سے 75رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ نوید طالب نے 57رنز میں9چوکے لگائے۔ سلیمان غنی کے 49رنز میں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ آصف خان نے 25رنز اسکور کئے۔ اور آصف خان نے 32رنز پر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ماڈل سی سی کے طالب نے بائیو ریکس مین آف دی میچ کیش ایوارڈ اسپورٹس آرگنائزر عابد بخاری سے وصول کیا۔

error: Content is protected !!