رائزنگ اسٹار کرکٹ’فیاض کی سنچری’شاہزیب کی5وکٹوں سے فیصل جیم خانہ فتحیاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیاض حسین کی 178گیندوں پر بنائی گئی 141رنز کی اننگز اور شاہزیب احمد کی 32رنز پر 5وکٹوں نے فیصل جیم خانہ کو اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ پر 7وکٹوں کی فیصلہ کن کامیابی سے ہمکنار کرکے رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی میں اہم کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ عظیم پورہ جیم خانہ نے انقلاب سی سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے قابو کرلیا۔تنویر حسین نے نصف سنچری اسکور کی۔ فاتح ٹیموں کے فیاض حسین اور تنویر حسین کو عمدہ بیٹنگ پربائیوریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ رائزنگ اسٹار سی سی ، کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ گراؤنڈ پر اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور35ویں اوورز میں تمام وکٹوں پر 202رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ شوکت علی نے 55 ، سیف اﷲنے 48، عبدالرؤف نے 45، بدر الدین نے 28اورذیشان علی نے 20رنز کی قابل زکر اننگز کھیلی۔ شاہ زیب نے اپنی شاندار بولنگ سے 32رنز پر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔عبداﷲ غوری کو 22رنز پر 2وکٹیں ملیں۔فیصل جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف کو 3وکٹوں پر 224رنز بنا کر حاصل کرلیا۔فیاض حسین نے 78گیندوں پر 141رنز کی فتح گر اننگزکھیلی۔صہیب شکیل نے 35رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر 110رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی۔ حنیف آزاد نے 24رنز اسکورکئے۔ اویس خان، سیف اﷲاور توفیق احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ایمپائرز واصف جمال اور احتشام حیدر تھے۔انقلاب سی سی گراؤنڈ پر انقلاب سی سی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 36ویں اوورز میں 202رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ طارق شاہ 46، سرتاج خان نے 39اور اصغر خان نے 21رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب احسن نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عظیم پورہ جیم خانہ نے جوابی اننگز میں 9وکٹوں پر 203رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرکے ایک وکٹ سے فتح کو یقینی بنالیا ۔تنویر حسین نے 56رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ غلام محی الدین نے 39اور عدیل علی خان نے 25رنز کا حصہ ڈالا۔ محمدابراہیم ، سرتاج خان اور اصغر خان نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ ایمپائرز متین شیخ اور یونس حسین صدیقی تھے۔

error: Content is protected !!