رائزنگ اسٹار کرکٹ‘ گلزار سی سی کی کامریڈ سی سی کیخلاف آسان کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے سی سی اے ز ون IVکے زیر اہتمام جاری رائز نگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی میںکھیلے گئے دونوں میچز یکطرفہ ثابت ہوئے۔ گلزار سی سی نے کامریڈ سی سی کو 7وکٹوں اور یونائیٹڈ جیم خانہ نے فرینڈز جیم خانہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے مرحلہ میں اپنی نشست کو کنفرم کرلیا۔گلزار سی سی کے احمد اﷲ کو 5شکار کرنے پر توصیف احمد صدیقی ،سابق اسسٹنٹ سیکریٹری، کے سی سی اے اوریونائیٹڈ جیم خانہ کے عاقب جنید کو 86رنز کی اننگز کھیلنے پر عادل سلطان ،سابق ممبر جنرل کونسل کے سی سی اے بائیو ریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔برائٹ کرکٹ گراؤنڈ پرکامران سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور 32ویں اوور میں 152رنز پر پوری ٹیم پویلین سدھار گئی۔ احمد حسن نے 44،شیراز قادر نے 31اور ارسلان جعفری نے 25رنز اسکورکئے۔ احمد اﷲ نے 14رنز پر 5کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ طلحہ صدیقی کو 26رنز پر 3وکٹیں ہاتھ لگیں۔ گلزار سی سی نے مطلوبہ ہدف کو 16ویں اوور میں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ طاہر خان نے 48رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔طاحہ صدیقی نے 27اور حماد کپاڈیہ نے 23رنز بنائے۔ احمد حسن نے 57رنز پر 2مہرے کھسکائے۔جاوید جعفری اور زاہد اقبال ایمپائرز تھے۔ ملت گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں فرینڈز جیم کانہ نے پہلے بیٹنگ کی 23اوورز میں پوری ٹیم 134رنز بناسکی۔احتشام علی نے 29،عرفان سعید نے 27اور عابد علی نے 22رنز کی اننگز کھیلی۔ دنیش کمار اور عبدالواسع نے 3,3جبکہ امیر سلطان نے2وکٹیں اڑائیں۔ یونائیٹڈ جیم خانہ کو جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کے حصول میں ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ عاقب جنید نیت 86رنز میں 13چوکے اور ایک چھکا لگایااور امیر سلطان کے 35رنز میں 3چوکے شامل تھے۔ دونوںکھلاڑیوںنے پہلی وکٹ پر 116رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ عبدالسمیع کو حریف ٹیم کی واحد وکٹ 9رنز کے عوض حاصل ہوئی۔ ایمپائرز جلال اکبر اور نسیم شیخ تھے۔

error: Content is protected !!