رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن اور مجموعی طور پر 19 واں گرینڈسلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی ڈینئل مدویدوف کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور یہ میچ 4 گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہا،یوں مجموعی طور پر رافیل نڈال کے گرینڈسلام ٹائٹلز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔پیر کو امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میچ میں ہسپانوی شہرہ افاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کا مقابلہ روس کے مدویدوف سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ چار گھنٹے اور 50منٹس تک جاری رہا تاہم رافیل نڈال نے روسی حریف کھلاڑی مدویدوف کو 7-5، 6-3، 5-7، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر کیرئیرکا 19واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میگا ایونٹ میں کامیابی کے بعد رافیل نڈال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکی زندگی کا یادگار لمحہ ہے جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ فائنل میں مقابلہ بہت سخت رہا اور انہوں نے درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کر کے کامیابی حاصل کی۔ نڈال نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام تر توجہ راجر فیڈرر کے سب سے زیادہ 20گرینڈ سلام ریکارڈ پر مرکوز ہے اور پرامید ہوں بہت جلد یہ ریکارڈ توڑ دوں گا۔ اس موقع پر رنر اپ کھلاڑی مدویدوف کا کہنا تھا کہ بلاشبہ رافیل نڈال کا شمار ٹینس کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور انکو فائنل میں شکست دینا آسان نہیں تھا۔ رافیل نڈال نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی جس پر وہ رافیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!