راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا جب کہ خواتین کھلاڑیوں میں انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر بھی اس کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔راہول ڈریوڈ ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں، ان سے پہلے 2009 میں بیشن سنگھ بیدی، سنیل گواسکر، کپل دیو جب کہ 2015 میں انیل کمبلے کو اس کلب میں شامل کیا گیا تھا۔ڈریوڈ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بھارت کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے  36 سنچریوں کی مدد سے 13 ہزار 288 بنائے۔ اسی طرح 244 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 12 سنچریوں کی بدولت 10 ہزار 889 رنز بنائے، اس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اس کلب میں شامل ہونے والے 25ویں کینگروز کھلاڑی ہیں۔رکی پونٹنگ نے اپنے کیرئیر میں 168 ٹیسٹ میچز میں 41 سنچریوں اور 62 نصف سنچریوں کی بدولت 13 ہزار 378 رنز بنائے۔ 375 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 30 سنچریوں اور 82 نصف سنچریوں کی مدد سے 13 ہزار 704 رنز بنائے جب کہ 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 401 رنز بنائے۔ویمن انگلش ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کرین ٹیلر اپنے بہترین کیرئیر کی بدولت ہال آف فیم میں شامل ہوئیں، انہوں نے 15 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 30 جب کہ 126 ایک روزہ میچز میں 4 ہزار 101 اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 615 رنز بنائے۔

error: Content is protected !!