رشیا نے سوکا ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجالیا‘ پولینڈ کو2-3سے شکست

یونان کے شہر کریٹ کے دی لیثرلیگز اسٹیڈیم پرکھیلے گئے دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں رشیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں پولینڈ کو2-3سے شکست دے کرسوکا ورلڈ کپ کا نیا چمپئن بن گیا۔لارڈ شہزاد علی، چیف ایگزیکٹیو، مانٹریال ہولڈنگز نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی پیش کی ۔

شاہزیب ٹرنک والاو دیگرلیثرلیگز آفیشلزکی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت ۔ رمضانوف نے 12ویں اور13ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔پولش ٹیم نے 23ویں اور29ویں منٹ میں 2گول اتارے لیکن مقررہ وقت میں وہ رشیا کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہے۔ میزبان یونان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں مولدوا کو 1-2سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے سینے پر سجایا۔

رون ایٹ کنسن ، ڈائریکٹر انگلینڈ سوکا اینڈ سابق منیجر مانچسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا، ڈیوڈ لیون، سی ای او لیثرلیگز انٹرنیشنل اور کرسٹاف کوچی ، ہیڈ آف مارکیٹنگ جرمنی نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور تمام شریک ممالک کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا کہ انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ دوسرے سوکا ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ جس میں شریک ٹیموں نے نہ صرف اپنے عمدہ کھیل بلکہ اپنے نظم و ضبط سے کریٹ کے شائقین کے دل جیت لیے۔

انہوں نے دوران خطاب پاکستان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشن کی نسبت پاکستان کی ٹیم زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ گروپ ’ایچ‘ جسے گروپ آف ڈیتھ کا نام دیا گیا تھا ۔ سوکا چمپئنز لیگ ونر سلووینیا ، سوکا یورو چمپئن رومانیہ، دفاعی چمپئن جرمنی اور گروپ لیڈر ہنگری کی موجودگی میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دنیائے فٹبال کی ان عظیم ترین ٹیموںکے مقابلے میں اپنی اہلیت ثابت کی۔جرمنی کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جس میں انہیں 3-2سے شکست ہوئی تھی۔ٹرنک والا فیملی پاکستان میں لیثرلیگز فٹبال کی ترقی کیلئے جو خدمات انجام دے رہا ہے اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ آ ئندہ سالوں میں پاکستان فٹبال ٹیم حریف ٹیموںکیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگی۔پاکستان کے کھلاڑیوں میں جتنا پوٹینشل پایا جاتا ہے وہ قدرتی ہے جس کا بہتر استعمال کیا جائے اور انہیں بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ٹیم کسی بھی ملک کیخلاف حیران کن کارکردگی نہ پیش کرسکے۔قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں رشیا نے یونا ن کو 2-3اورپولینڈ نے مالدوا کو 1-4سے شکست دے کر فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنایا تھا۔

error: Content is protected !!