رمضان ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ25مئی سے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آبادٹین پین بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے لیژرسٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں رمضان ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ 2018 منعقد کی جائیگی۔ تین روزہ ایونٹ مین اسلام آباد اور راولپنڈی کے60سے زائد پروفیشنل بائولز حصہ لیںگے۔ ایونٹ کا آغازاسی ماہ کے 25 مئی سے ہو گا جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں ماسٹر سنگلز کے مقابلے ہونگے۔ایونٹ میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ گیمز کھیلے جانے کیساتھ ہر کھلاڑی 15گیموں کا سیٹ مکمل کریں گا۔ جس میں ٹاپ چار کھلاڑیوں کے درمیان فائنل راونڈ کے مقابلے ہونگے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکڑیری اعجاز الرحمان نے کہا کہ رمضان ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ ہر سال بڑے زور و شورسے منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور اسلام آباد کے لوگوں کو تفریح کا مواقع بھی میسر کیا جائے گا۔ ایونٹ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی دی جائنگے۔

error: Content is protected !!