رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا

پورٹ آف سپین (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ اور بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہیراتھ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 11ویں باؤلر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیکر سٹورٹ براڈ اور ہربھجن سنگھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ براڈ اور ہربھجن سنگھ نے 417، 417 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ رنگنا ہیراتھ نے 90 میچوں میں 418 وکٹیں اپنے نام کرلی ہیں ۔

error: Content is protected !!