رنگنا ہیراتھ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ریکارڈ ہولڈر باؤلر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق رنگنا ہیرتھ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ دونوں ٹیمیں 6نومبر کو سری لنکا کے شہر گال میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔سری لنکن کھلاڑی کے دو دہائیوں پر محیط کرکٹ کرئیر کا آغاز بھی اسی کرکٹ گرانڈ سے ہوا تھا۔رنگنا ہیرتھ سری لنکن ٹیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹیسٹ کریئر کے دوران 430وکٹیں اپنے نام کرنے والے رنگنا ہیرتھ کا شمار بہترین اسپن بالرز میں ہوتا ہے۔ رنگنا بائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے پہلے بالر ہیں جس نے 400وکٹیں اپنے ریکارڈ میں لکھوائیں۔مئی 2016میں رنگنا ہیراتھ سری لنکن ٹیسٹ تاریخ میں 300وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنے، نومبر 2016میں انہوں نے تمام ٹیسٹ ٹیموں کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی کا سہرا بھی اپنے سر سجایا۔اکتوبر 2017میں 400وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے سری لنکن بالر کا اعزاز تاحال انہیں کے پاس ہے۔مارچ 2017میں سری لنکن بالر نے 362وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کے معروف گیند باز ڈینیئل وٹوری پر سبقت حاصل کی تھی۔رواں سال کے آغاز میں دورہ بنگلہ دیش کے دوران رنگنا پیراتھ نے کامیاب ترین ٹیسٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر کے پاکستانی بالر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

error: Content is protected !!