رواں سال سجاس کے تحت دو ممبران عمرہ ادا کریں گے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) کے تحت سالانہ افطار ڈنر کی تقریب میں کراچی میں متعین جاپان کے قائم مقام کونسل جنرل کتسونوری اشہیدا،تاجر رہنما یحیی پولانی،پراچہ ایکسچینج کے ±ڈائریکڑ ظفر احمد پراچہ،ڈائریکٹر اطلاعات سندھ زینت جہاں، اولمپیئن سمیع اللہ، اولمپیئن افتخار سید، پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ، سیکریٹری احمد علی راجپوت، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ترجمان آصف عظیم،کمشنر کراچی کے اسپورٹس ایڈوائزر غلام محمد خان، سندھ بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ اختر میر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز کے سیکریٹری آصف جے جا،عمران گیلانی، نیشنل بینک کے ترجمان ابن حسن، میڈی کیم گروپ کے ڈائریکٹر میڈیا جاوید کیانی، سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے خالد رحمانی، سرور حسین، سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید، اصغر بلوچ، سعید احمد، محمد اسلم خان، لیر لیگ فٹبال کے منیجر ریاض احمد،راؤ جاوید علی، رامس علی، گلفراز احمد خان،، سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغرعظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیرخان، نائب صدور شاہد علی خان، عبید الرحمن اعوان، جوائنٹ سیکریٹری عمر شاہین، خازن ارشاد علی،مجلس عاملہ کے ارکان شاہد ساٹی، اسحاق بلوچ، منصور علی بیگ، شاہ زیب بیگ، ریاض الدین، محمود ریاض،جاوید اقبال، عباد اللہ خان، سجاد خان، حسنین انور ، محسن رضا اور سجاس کے ممبران،پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر نصر اقبال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی ایس ڈبلیو ایف امتیاز نارنجا، سینئرز اسپورٹس جرنلسٹس راشد عزیز، شاہد ہاشمی، عتیق الرحمان منیر الحق ،سمیت کھیلوں سے وابستہ مختلف ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جاپان کے قائم مقام کونسل جنرل کتسونوری اشہیدا کا کہناتھا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں، رمضان کے بابرکت مہینے میں افطار ڈنر کی تقریب شاندار ہے۔ جاپان میں ٹوکیو اولمپک کی تیاریاں مکمل ہیں۔ جاپان کا دنیاکے سب سے بڑے مقابلوں کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس پروفیشنل ازم میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں امید ہے کہ ٹوکیو اولمپک کی کورج میں بھی یہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ ممتاز برنس مین اور پولانی گرو کے سربراہ یحیٰی پولانی کا کہناتھا کہ گزشتہ تین سال سے سجاس کے ساتھ ہوں ، سجاس سے پہلے اسپورٹس جرنلسٹس کا اپنا کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا، اپنے ممبران کو عمرہ کرانا بہت بڑی سعادت ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے کہا کہ سجاس کی افطار پارٹی اسپورٹس جرنلسٹس کی پلیٹ فارم سے ہونے والی تقریبات میں ایک جداگانہ اہمیت کی حامل ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر و سیکریٹری امتیاز فاران،ارمان صابر نے کہا کہ وقت کے ساتھ سجاس ایک منظم ایسوسی ایشن کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ سجاس کا اپنے ممبران کو عمرہ کرانا ایک قابل ستائش کام ہے، سابق اولمپئن سمیع اللہ خان کا کہنا تھا سجاس کی تقریبات میں شرکت اپنے لیئے ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔ کے سی سی اے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی کا کہناتھا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک جگہ متحد کرنے میں سجاس کا کردار قابل ستائش ہے۔ گزشتہ تین برس میں سجاس کے تحت ہونے والی تقریبات اور ورکشاپس کا انعقاد سے واضح ہے کہ یہ ایک متحرک ایسوسی ایشن ہے۔ اس موقع پر افطار پارٹی میں موجود سجاس کے ممبران کے درمیان عمرے کی ادائیگی کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے دو ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں سیون نیوز کے شہزاد ہ معین اور چینل 24نیوز کے محمود ریاض کو نام نکل آیا جو ماہ ربیع الاول میں عمرے کی سعاد ت کے لئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!