رکی پونٹنگ آسڑیلوی کرکٹرز کی رہنمائی کرینگے


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق آسٹریلوی قائد اور سٹار بلے باز رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کینگروز کوچنگ سٹاف کو جوائن کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے اور اپنے دورہ کے دوران پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ پونٹنگ کرکٹ کے بارے وسیع سوچ رکھتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ تجربہ کار کرکٹر رہے ہیں، ان کی تکنیکی مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں سے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج) بدھ سے ہو گا۔

error: Content is protected !!