ریسلنگ کی دنیا کے معروف ریسلر کا انتقال


فلوریڈا(سپورٹس لنک رپورٹ)ریسلنگ کی بین الاقوامی دنیا کی معروف شخصیت جیمز ہنری نیڈہارٹ انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر جمیز ہنری 63 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔جیمز ہنری 80 اور 90 کی دہائی میں ریسلنگ کے سب سے بڑے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے وابستہ رہے، وہ جم دی اینوی کے نام سے معروف تھے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ٹیگ ٹیم چیمپین رہنے والے ریسلر فلوریڈا میں صبح اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے، کچھ ہی دیر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ان کی اچانک موت سے ان کے ساتھی ریسلرز ار مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ان کے بہنوئی اور اپنے عہد کے مقبول ترین ریسلر بریٹ ہارٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’’میں بے حد دکھی اور گہرے صدمے میں ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘‘ان کی بے ہوشی کے بعد ان کی بیگم نے ایمرجنسی سروس 911 سے رابطہ کیا، مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

error: Content is protected !!